بنگلہ دیشی کیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان
16 جنوری 2020 (18:54) 2020-01-16

لاہور:بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا جس میں شعیب ملک اور محمد حفیظ کی واپسی ہوئی ہے

چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کپتان بابراعظم اور ندیم خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بنگلادیش کے خلاف قومی اسکواڈ کا اعلان کیا ۔بگ بیش میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے حارث رئوف کو پہلی بار قومی اسکواڈ میں شامل کرلیاگیا ہے،فخر زمان، امام الحق، حارث سہیل، آصف علی ، محمد عامر، وہاب ریاض اور محمد عرفان کو ڈراپ کردیا گیا ہےجب کہ حارث رئوف کو پہلی بار قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

بنگلادیش کیخلاف ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے اور دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، احسان علی، خوشدل شاہ، شعیب ملک، محمد رضوان، عماد بٹ، افتخار احمد، عماد وسیم، شاداب خان، عثمان قادر، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین، حارث رف، موسی خان شامل ہیں۔ قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان، امام الحق، حارث سہیل، آصف علی ، محمد عامر، وہاب ریاض اور محمد عرفان کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔


ای پیپر