نہتے کشمیریوں کو ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے : شاہ محمود قریشی
16 جنوری 2020 (17:18) 2020-01-16

نیویارک :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی حکومت مظلوم نہتے کشمیریوں کو بدترین ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رہی ہے۔

نیویارک میں دورہ امریکہ کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نہتے کشمیریوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اقوام متحدہ اور عالمی برادری معصوم کشمیریوں کو بھارتی جبرواستبداد سے نجات دلانے کیلئے نتیجہ خیز اقدام اٹھائے۔ مقبوضہ کشمیر میں ذرائع ابلاغ پر مکمل پابندی اور مواصلات کے بلیک آٹ کے ذریعے حقائق کو دنیا کی نظروں سے اوجھل رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کے حوالے سے وزیرخارجہ نے کہا کہ خطہ کسی نئی محاذآرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔پاکستان مشرق وسطی کے بحران میں فریق نہیں بنے گا۔ خطے میں جاری کشیدگی پر سفارتکاری کو موقع دینا چاہیے، خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان اپنا متحرک اور مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ 


ای پیپر