قومی اسمبلی و سینٹ کے 318 اراکین کی رکنیت معطل
16 جنوری 2020 (16:33) 2020-01-16

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پروفاقی وزرا سمیت 318 اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کی رکنیت معطل کر دی گئی

تفصیلات کے مطابق  سینیٹ کے 12 اورقومی اسمبلی کے 70 ارکان کی رکنیت معطل جبکہ پنجاب اسمبلی کے 115 ،سندھ اسمبلی کے 40،کے پی اسمبلی کے 60 ،بلوچستان اسمبلی کے 21 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی جن اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے ان میں فروغ نسیم ،مصدق ملک ،نجمہ حمید ،حافظ عبدالکریم ،میرحاصل بزنجو ،علی خان جدون ،ارباب عامر ایوب ،صداقت عباسی شامل ہیں ۔

الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر راجہ پرویز اشرف ،فوادچودھری ،عامرکیانی ،برجیس طاہر ،نورالحق قادری ،طارق بشیر چیمہ ،منزہ حسن ،فرخ حبیب کے علاوہ زرتاج گل، عامرلیاقت بھی رکنیت معطل ہونے والوں میں شامل ہیں۔


ای پیپر