Image Source : INP

آصف زرداری کی گرفتاری سے متعلق نیب کا دھماکہ دار اعلامیہ
16 جنوری 2019 (20:56) 2019-01-16

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو(نیب)نے کہا ہے کہ جعلی اکاونٹس کیس میں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا‘ نیب کی جانب سے سستی کا تاثر غلط ہے۔

بدھ کے روز قومی احتساب بیورو(نیب )میں جاری کیسز میں وفاقی وزیر کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے جاری اعلامیہ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری ‘ ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو کسی وزیر کی خواہش پر گرفتار نہیں کر سکتے۔

اعلامیہ کے مطابق جعلی اکاو¿نٹس کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ موصول نہیں ہوا‘اس کیس قانون اپنا راستہ خود بنائے گا‘نیب کے بارے میں سستی کے تاثر کو مسترد کرتے ہیں۔نیب نے وفاقی وزیر کے بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)سے ان کے بیانات اور انٹرویوز کا متن طلب کر لیا ہے۔

نیب اعلامیہ کے مطابق دیکھنا ہوگا کہ بیانات اور انٹرویوز نیب پر اثر انداز ہونے کی کوشش تو نہیں‘بیانات نیب کی شفاف تفتیش کی راہ میں حائل تو نہیں ہو رہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ نیب ہر قسم کے دباو¿ کو مسترد کرتا ہے‘ قومی ادارے کو معافی مانگنے یا کیس بند کرنے کا کیوں کہا جا رہا ہے؟ اس کا جائزہ لیا جائےگا۔


ای پیپر