ٹرمپ کی غلط انگریزی پر امریکی عوام سیخ پا
16 جنوری 2019 (19:54) 2019-01-16

واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ کو بھی خبروں میں موضوع بحث رہنے کا طریقہ معلوم ہے لیکن اس بار سوشل میڈیا پر ان کا مذاق اس بات پر بنا ہے کہ ان کی انگریزی میں غلطیاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی جیب سے یونیورسٹی فٹ بال ٹیم کی دعوت میں کھانے کیلئے ایک ہزار برگر منگوائے۔

امریکی عوام کی اکثریت سوشل میڈیا پر اپنے صدر کا مذاق اڑارہی ہے جبکہ ایک طبقہ اس بات پر رنجیدہ بھی ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا تعلیمی معیار کتنا پست ہے کہ انہیں اپنی مادری زبان بھی ٹھیک سے نہیں آتی 


ای پیپر