Image Source : Instagram

سجل علی نے زندگی کی کتنی بہاریں دیکھ لیں؟
16 جنوری 2019 (19:14) 2019-01-16

لاہو ر:معروف اداکارہ سجل علی جمعرات کو اپنی 25ویں سالگرہ منائیں گی ۔

سجل علی 17جنوری 1994 کو کراچی میں پیدا ہوئیں ،ٹی وی سے اپنے فنی کریئر کا آغاز کیا اور اب تک بے شمار ٹی وی ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ۔

سجل علی واحد اداکارہ ہیں جنہوں نے کم عمری میں سب سے زیادہ شہرت اور مقبولیت حاصل کی اور آج کل ٹی وی ڈراموں کے ساتھ ایک فلم کے پراجیکٹ میں بھی کام کررہی ہیں ۔ اداکارہ اپنی سالگرہ کا کیک کراچی میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کاٹیں گی۔


ای پیپر