Image Source : Facebook

حکمران جماعت کی بڑی اتحادی جماعت پھٹ پڑی
16 جنوری 2019 (18:53) 2019-01-16

لاہور :مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک بحرانوں سے گزر رہا ہے ،اس وقت ایک دوسرے کیخلاف بیانات دینے سے مخالفین کو فائدہ ہو گا ،انہوں نے کہا ذاتیا ت پر حملوں کی بجائے ہوش کے ناخن لیے جائیں ۔

بدھ کے روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سربراہ پاکستان مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہماری پارٹی نے تحریک انصاف سے اتحاد ملک کو بحرانوں کے حل کیلئے کیا ہے‘ ذاتیات پر حملوں کی بجائے ہوش کے ناخن لینے چاہیں۔

فواد چودھری کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا اور معذرت کر لی ہے‘ بات کو مزید طول دینے کا فائدہ صرف مخالفین کو ہوگا۔چودھری شجاعت نے کہا کہ ملک اس وقت جن بحرانوں سے گزر رہا ہے‘ اس میں ذاتیات پر حملوں کی بجائے ان بحرانوں کے حل کیلئے حصہ دار بننا چاہیے‘ کم از کم ایک ایجنڈے پر سب کو مل کر کام کرنا چاہیے اور وہ معیشت کو سنبھالنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ بھی نہ سنبھال سکے تو ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا‘ اس لیے ذاتیات پر حملوں کی بجائے ہوش کے ناخن لینے چاہیں۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت اس وقت بحرانوں سے گزر رہی ہے ،معیشت کی بہتری کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہے ،انہوں نے کہا فواد چوہدری کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا ،انہوں نے معذرت کر لی ہے۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے اتحاد ملکی مفاد اور بحرانوں کے حل کیلئے کیا ہے ،باتوں کو طول دینے کا فائدہ صرف مخالفین کو ہو گا ،ملکی معیشت کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے ،معاشی بحران کو نہ روکا گیا تو مہنگائی کا طوفان آئیگا ۔


ای پیپر