شارجہ میں بیٹی کو بیچنے کے الزام میں ماں کو سزا 
16 جنوری 2019 (18:34) 2019-01-16

شارجہ : اماراتی ماں کی اپنی جوان بیٹی کو بیچنے کی کوشش ٗ عدالت نے عبرت کا نشان بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ کی عدالت نے ایک ایسی ماں کو قید کی سزا سنا ڈالی جس پر الزام ثابت ہو گیا کہ اس نے اپنی 17سالہ بیٹی کو 5 لاکھ درہم اور خطیر سونے کے عوض فروخت کر ڈالا تھا۔ 

متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا کہ اس کی ماں اسے مکروہ فعل پر آمادہ کرتی تھی۔ اس نے مجھے زبردستی ہوٹل بھیجا۔ لڑکی نے بتایا کہ اس کی ماں کے ساتھ اس کی تین سہیلیاں بھی تھیں جو اسے اس مکروہ کام کیلئے آمادہ کرتی تھیں۔ 

عدالت نے ماں سمیت اس کی تین سہیلیوں کو ایک ایک سال قید کے بعد ملک بدری کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔ 


ای پیپر