Image Source : OPF Website

سمندر پار پاکستانیوں کے بچوں کیلئے بڑی خوشخبری
16 جنوری 2019 (18:18) 2019-01-16

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ حکومت سمندرپارپاکستانیوں کو اہمیت دے رہی ہے‘او پی ایف کے سکول سسٹم کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں‘سمندرپاکستانیوں کے بچے او پی ایف کا فائدہ اٹھائیں۔

بد ھ کو وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکالرشپ ملنے والے بچوں اور انکے والدین کو مبارکباد دیتا ہوں۔انہوںنے کہا کہ جو بچے محنت کرتے ہیں اس میں انکے والدین کا بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ ایم ڈی او پی ایف ادارے کے لیے بہت محنت کر رہے ہیں۔ زلفی بخاری نے کہاکہ او پی ایف ایسا فاﺅنڈیشن ہے جس میں سب سے زیادہ محنت کرنے والے لوگ موجود ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت میں سمندرپارپاکستانیوں کو اہمیت دی جا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ او پی ایف کے سکول سسٹم کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں‘سمندرپاکستانیوں کے بچے او پی ایف کا فائدہ اٹھائیں۔ زلفی بخاری نے کہا کہ بچوں کو سکالرشپ اور حوصلہ افزائی کا مقصد یہ ہے کہ وہ پاکستان کے لیے کچھ کریں۔ زلفی بخاری نے کہا کہ اسلام آباد میں او پی ایف کے زمین سے قبضہ چھرایا گیا ہے۔


ای پیپر