راج کمار ہیرانی پر جنسی ہراسانی کا الزام حیران کن ہے: ارشد وارثی
16 جنوری 2019 (15:50) 2019-01-16

ممبئی : تھری ایڈیٹ اور پی کے جیسی شہرہ آفاق فلموں کے ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی پر جنسی ہراسانی کا الزام لگنے کے بعد بالی ووڈ کے بڑے اداکار ان کی مدد کو آگئے۔ ارشد وارثی اور بونی کپور نے اس طرح کی خبروں پر یقین کرنے سے انکار کر دیا

تفصیلات کے مطابق راج کمار ہیرانی کی فلم ’’سنجو‘‘ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے ان پر الزام عائد کیا ہے کہ فلم کی پوسٹ پروڈکشن کے دوران چھ ماہ کے عرصے میں ڈائریکٹر نے ان پر جنسی ہراسانی کے حملے کئے۔ جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا ٗ ان کے بیوی اور نئی آنیوالی فلم ’’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ کی ڈائریکٹر کو ای میل میں اس واقعہ کا ذکر کیا۔

اسٹنٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ انہوں نے راج کمار ہیرانی کو کہا کہ آپ کو ایک پاور فل انسان ہیں اور میں آپ پر ایسا الزام لگانے کے بعد بہت کمزور پائی جاؤں گی ۔ اس واقعہ کے سامنے آنے کے بعد جہاں راج کمار ہیرانی نے اپنے وکیل کے ذریعے اسے من گھڑت واقعہ قرار دیا وہیں پر ان کے ساتھی اداکار ارشد وارثی نے ایک بیان میں کہا کہ جتنا وہ راج کمار کو جانتے ہیں ان کی طرف سے ایسے کسی اقدام کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔


ای پیپر