فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد ہائی کورٹ: وزیراعظم کی نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے منظور
16 جنوری 2019 (13:44) 2019-01-16

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کیس کی سماعت کررہے ہیں۔ نااہلی کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی، عدالت نے کہا کل درخواست قابل سماعت ہونے پر عدالت کو مطمئن کریں۔

واضح رہے کہ ٹیریان وائٹ سکینڈل میں وزیر اعظم کو نا اہل قرار دینے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔


ای پیپر