فوٹو بشکریہ فیس بک

حکومت گرانے کا کوئی ارادہ نہیں، حالات بنے تو بچا بھی نہیں پائیں گے: سردار اختر مینگل
16 جنوری 2019 (12:42) 2019-01-16

کراچی: حکومت گرانے کا کوئی ارادہ نہیں، حالات بنے تو بچا بھی نہیں پائیں گے، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سر براہ سردار اختر مینگل نے وفاقی حکومت کو واضح پیغام دے دیا۔

کراچی میں پارٹی کی مشاورتی بیٹھک کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مطالبات مان لیے جائیں تو تحریک انصاف کے ساتھ چلنے کےلیے تیار ہیں۔ آصف زرداری اور شہباز شریف سے ملاقات میرے بس میں نہیں، بی این پی سر براہ جمہوری اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیتے رہے۔

دوسری جانب ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن کہتے ہیں مینگل گروپ یا کوئی بھی حکومتی اتحادی اپوزیشن کے ساتھ بیٹھتا ہے تو اس سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ترجمان وزیر اعظم نے مزید کہا کہ حکومت کے خلاف مخالفین کی ساری سازشیں ناکام بنا دینگے۔


ای پیپر