فوٹو بشکریہ فیس بک

شہباز شریف کی سربراہی میں اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی ٹھان لی
16 جنوری 2019 (11:26) 2019-01-16

اسلام آباد: حکومتی کھلاڑیوں کی کراچی میں مورچہ بندی، تو اپوزیشن کی بھی اسلام آباد میں یلغار۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے چیمبر میں حزب اختلاف کی جماعتوں کی اہم بیٹھک، سب نے اتحاد کر لیا، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی ٹھان لی۔

اپوزیشن نے حکومتی اتحادی اختر مینگل کو بھی ساتھ ملا لیا، شہباز شریف کی سربراہی میں آصف زرداری، بلاول بھٹو، شاہد خاقان عباسی، رانا ثناءاللہ اور سینیٹر پرویز رشید نے سر جوڑے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی اور پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ مرکز میں تحریک انصاف کا ساتھ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ آج کراچی میں سرداراختر مینگل پارٹی کے سنٹرل کمیٹی اجلاس میں کرینگے۔

دوسری جانب ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن کہتے ہیں مینگل گروپ یا کوئی بھی حکومتی اتحادی اپوزیشن کے ساتھ بیٹھتا ہے تو اس سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ترجمان وزیر اعظم نے مزید کہا کہ حکومت کے خلاف مخالفین کی ساری سازشیں ناکام بنا دینگے۔


ای پیپر