فوٹو بشکریہ فیس بک

پہاڑوں پر برفباری اور بالائی علاقوں میں بوندا باندی ہو گی: محکمہ موسمیات
16 جنوری 2019 (10:40) 2019-01-16

لاہور: ملک بھر میں آج بھی سردی کا راج رہے گا، پہاڑوں پر برفباری اور بالائی علاقوں میں بوندا باندی ہو گی، لیکن ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کے ساتھ ساتھ مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔

ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار، آج بھی سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کے ساتھ ساتھ موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں سب سے زیادہ سردی استور اور سکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 14 رہا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت کراچی 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

راولپنڈی، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں آج چند ایک مقامات پر بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری ہونے سے سردی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔


ای پیپر