شام: سخت سردی نے 15 بچوں کی جانیں لے لیں
16 جنوری 2019 (10:27) 2019-01-16

شام میں ایک جانب شدید خانہ جنگی کی صورت حال ہے تو دوسری جانب سخت سردی نے 15 بچوں کی جانیں لے لیں۔

اقوام متحدہ کے ادارے یونی سیف کا کہنا ہے کہ یخ بستہ موسم کے ساتھ ساتھ ناکافی طبی سہولیات بھی ان ہلاکتوں کی وجہ بنیں، الرکبان بستی اردن کی سرحد پر ریگستانی علاقے میں قائم ہے، یہاں پر زیادہ تر بچے اور خواتین ہی مقیم ہیں۔ انتظامیہ نے فوری طور پر اقدامات نہیں کیے تو مزید جانوں کا ضیاع ممکن ہے۔


ای پیپر