جوہری ہتھیاروں سے متعلق معاہدے پر روس امریکا مذاکرات ناکام
16 جنوری 2019 (09:48) 2019-01-16

نیویارک: جوہری ہتھیاروں سے متعلق معاہدے پر روس امریکا مذاکرات ناکام ، امریکا نے 1987 کے معاہدے سے نکلنے کیلئے 2 فروری کی تاریخ طے کردی۔

امریکا نے روس کی جانب سے مزید بات چیت کی پیشکش بھی مسترد کردی، معاہدے کے تحت میڈیم رینج کروز اور بیلسٹک میزائلوں پر پابندی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی خلاف ورزیوں کے باعث معاہدے سے نکل رہے ہیں۔

روسی صدر پیوٹن بولے، معاہدے کے خاتمے کی صورت میں اسلحے کی نئی دوڑ شروع ہو جائے گی۔


ای پیپر