فوٹو بشکریہ فیس بک

آصف زرداری روحانی استاد پروفیسر احمد رفیق اختر سے ملنے گوجر خان پہنچ گئے
16 جنوری 2019 (09:17) 2019-01-16

گوجر خان: سیاست کے جادوگر کو سخت سیاسی مرحلے پار کرنے کیلئے نئے وظیفے کی تلاش، آصف زرداری روحانی استاد اور معروف مذہبی سکالر پروفیسر احمد رفیق اختر سے ملنے گوجر خان پہنچ گئے۔

ذرائع کہتے ہیں انہوں نے وظائف حاصل کئے، انتہائی خفیہ ملاقات کے دوران جیالوں کے داخلے پر مکمل پابندی تھی۔ سیکیورٹی کیلئے پنجاب پولیس کو بھی روک دیا گیا۔

ڈیڑھ گھنٹہ طویل اور اہم ملاقات کے دوران ذاتی عملے سمیت سندھ پولیس نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیئے۔


ای پیپر