بھارتی اداکارہ جیا بچن ایکبار پھر سکرین پر نظرآئیں گی
16 فروری 2021 (20:13) 2021-02-16

ممبئی ، بھارتی اداکارہ  جیا بچن 7 سال بعد پردہ سکرین پر جلوہ افروزہوں گی ۔ اداکارہ جیابچن بھارتی سپرسٹار امیتابھ بچن کی اہلیہ ہیں جو متعدد بھارتی فلموں میں مختلف کردار اداکرچکی ہیں ۔ جیا بچن اس سے پہلے سات سال قبل فلم " سن گلاسز " میں پردہ سکرین پر نمودار ہوئی تھیں لیکن یہ فلم بعض وجوہات کی بناء پر ریلیز نہ ہوسکی ۔

72 سالہ جیا بہادری 9 اپریل 1948 میں پیدا ہوئیں انہوں نے 1963 میں بنگالی زبان میں بننے والی  پہلی فلم " مہانگر " سے اداکاری کا آغاز کیا تھا ۔ 1971 میں فلم گڈی سے ان کو شہرت ملی اور صف اول کی اداکاراؤں میں ان کا شمار ہونے لگا ۔ 

3 جون 1973 میں انہوں نے اداکار امیتابھ بچن سے شادی کی ۔

ان کے چہرے کی معصومیت اور  خوبصورت مسکراہٹ آج بھی ان کے مداحوں کو یاد ہے ۔  

جیا بچن نے سیاسی میدان میں بھی نمایا ں خدمات انجام دیں اور سماج وادی پارٹی کی ممبر بنیں وہ  اس وقت راجیہ سبھا کی ممبر بھی ہیں ۔اب جیا بچن ایک بار پھر سنیما اسکرین پر نظر آنے والی ہیں لیکن اس بار وہ اپنی زندگی میں پہلی بار مراٹھی سنیما کے لیے تیار کی جانے والی فلم میں اداکاری کررہی ہیں۔


ای پیپر