Reema Khan, second dose, vaccine, pandemic, United States, President Joe Biden
16 فروری 2021 (13:05) 2021-02-16

نیویارک: پاکستان فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ریما خان نے امریکا میں عالمی وبا کی ویکسین کی دوسری ڈوز بھی لگوالی۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ریما خان نے کہا کہ لوگوں کو عالمی وبا سے بچنے کے لیے ویکسین ضرور لگوانی چاہیے اور اس معاملے میں بلکہ بھی ڈرنا نہیں چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین لگوا کر آپ اپنی اور دوسروں کی جانیں بچا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ نے 19 جنوری کو پہلی ویکسین لگوائی تھی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں عالمی وبا 24 لاکھ ، 18 ہزار سے زائد جانیں نگل چکی ہے اور 10 کروڑ 96 لاکھ افراد کو متاثر کرچکی جبکہ 8 کروڑ 42 لاکھ صحتیاب ہوچکے ہیں ، اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 2 کروڑ 28 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا روڈ میپ اگلے ہفتے جاری کیا جائے گا۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کوشش ہے کہ یہ لاک ڈاؤن آخری ہو۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے ایک کروڑ 53 لاکھ شہریوں کو ویکسین لگا دی گئی ہے۔


ای پیپر