کبڈی ورلڈ کپ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا
16 فروری 2020 (11:37) 2020-02-16

لاہور: کبڈی ورلڈ کپ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں ناقابل شکست رہتے ہوئے فائنل میں پہنچی ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان سوپر پاورز کا مقابلہ آج ہو گا۔ سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دی جبکہ پاکستان نے ایران کو دھول چٹائی۔ لاہور کا پنجاب اسٹیڈیم کروڑوں نگاہوں کا مرکز بنے گا۔ سنڈے کو فن ڈے بنانے کا سنہری موقع آگیا۔


ای پیپر