فائل فوٹو

مہنگائی ہو تو وزیر اعظم کرپٹ ہوتا ہے: شہباز شریف
16 فروری 2020 (09:50) 2020-02-16

لندن: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے دور میں بجلی کی کمی کو پورا کیا۔ جبکہ موجودہ حکومت نے غریب سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیا۔

والدہ کی لندن آمد کے بعد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی میڈیا سے گفتگو، کہا اس حکومت نے کسی ایک منصوبے کی تکمیل نہیں کی۔ عوام کی روز مرہ ضروریات آٹا اور چینی مارکیٹ سے غائب ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خان صاحب بتائیں کیا وہ خود نہیں کہتے تھے کہ مہنگائی ہو تو وزیر اعظم کرپٹ ہوتا ہے۔


ای پیپر