شہبا زشریف کی رہائی ڈھیل یا ڈیل ؟فواد چوہدری بھی چپ نہ رہے
16 فروری 2019 (21:49) 2019-02-16

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر و صدر مسلم لیگ(ن) شہباز شریف کی ضمانت ہونے سے معاملہ ڈھیل کی طرف چلا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی آشیانہ ہاسنگ اسکیم اور رمضان شوگر مل کیس میں ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد گزشتہ روز قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو سب جیل قرار دیئے گئے منسٹر انکلیو سے رہا کر دیا گیا تھا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں اس حوالے سے کہنا تھا کہ شہباز شریف کی ضمانت ہونے سے معاملہ ڈھیل کی طرف چلا گیا ہے، اس ضمانت سے یہ منفی تاثر گیا ہے کہ انہیں ڈھیل مل گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا نیب اور عدالتوں پر کوئی اختیار نہیں ہے مگر اس طرح کی پیش رفت ہو تو الزام حکومت پر آتا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے نیب کو اپنے اندر کی طرف دیکھنے کا مشورہ بھی دیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ڈیل یا ڈھیل ملنے کی تردید کی تھی۔


ای پیپر