پی ایس ایل فور، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی
کیپشن:   فوٹو بشکریہ پی سی ایل ٹوئٹر
16 فروری 2019 (10:23) 2019-02-16

دبئی: پی ایس ایل فور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔

156 رنز کا ہدف گلیڈی ایٹرز نے آخری اوور میں حاصل کیا۔ ٹیم بدلی تو عمر اکمل کی فارم بھی واپس آگئی پہلے میچ میں گلیڈی ایٹرز کو فاتحانہ آغاز دیلا دیا۔ عمر اکمل نے 75رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ کپتان سرفراز احمد نے 37 رنز بنائے۔ شاندار بیٹنگ پر عمر اکمل کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 155 رنز اسکور کئے۔ مصباح الحق اور کامران اکمل نے 49,49 رنز کی اننگ کھیلی۔


ای پیپر