فوٹو بشکریہ فیس بک

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی
16 فروری 2019 (10:02) 2019-02-16

لاہور: محکمہ موسمیات نے کل سے ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کر دی۔

مالاکنڈ، ہزارہ، کوئٹہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ قلات، ژوب، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو گی۔

لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں، دھند سے قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانگی شدید متاثر۔ لاہور سے شیخو پورہ تک موٹروے دھند کی وجہ سے بند رہی۔ جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں ہر طرف برف ہی برف۔

سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت میں بگروٹ، قلات، زیارت منفی06، کالام منفی05، مالم جبہ منفی04، کوئٹہ، سکردو، ہنزہ میں منفی 02 اور مری میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


ای پیپر