وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ
16 دسمبر 2019 (23:38) 2019-12-16

اسلام آباد: وفاقی بیورو کریسی میں مزید تقرروتبادلے ،سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 21 کے او ایس ڈی سید انوار الحسن بخاری ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن مقرر کردیا گیا ، سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 22 کے نور احمد کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ، ،جوائنٹ سیکرٹری پٹرولیم و قدرتی وسائل سید توقیر حسین کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

پیر کو اےک بار پھر وفاقی بیورو کریسی میں تقرروتبادلے ،سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 21 کے سید انوار الحسن بخاری ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن مقرر کردیا گیا اس سے پہلے سید انوار الحسن او ایس ڈی تھے ۔سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 22 کے نور احمد کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ،نور احمد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے،جوائنٹ سیکرٹری پٹرولیم و قدرتی وسائل سید توقیر حسین کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری ،سید توقیر حسین اگلے برس 14 فروری 2020 کو ریٹائر ہوں گے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔


ای پیپر