پاکستان دشمن سرگرمیوں ملوث بڑے دہشتگرد کو پھانسی دیدی گئی
16 دسمبر 2019 (19:34) 2019-12-16

اسلام آ باد :اے پی ایس پر حملے میں اہم کردار ادا کرنے والے دہشتگرد تاج محمد کو پھانسی دے دی گئی ،تاج محمد مسلح افواج پر حملوں اور خودکش بمباروں کو پناہ دینے میں ملوث تھا۔

تفصیلات کے مطابق تاج محمد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن تھا،تاج محمد آرمی پبلک سکول پر حملے میں استعمال ہوا۔آرمی پبلک سکول پشاور پر حملے میں ملوث 4 دہشت گردوں کو کوہاٹ کی جیل میں دو دسمبر 2015ءکو تختہ دار پر لٹکایا گیا۔

دہشت گردوں میں مولوی عبدلاسلام، حضرت علی ، مجیب الرحمان عرف علی اور سبیل عرف یحیییٰ شامل تھے۔چاروں دہشت گردوں کو ملٹری کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی۔

یاد رہے سانحہ آرمی پبلک سکول کے پانچ سال گزر گئے، سانحے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین آج بھی غم اور اداسی کی تصویر بننے ہوئے ہیں، دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنانے والے آرمی پبلک سکول میں بچوں کے ساتھ شہید ہونے والے ان کے اساتذہ بھی شامل تھے۔ ملک بھر میں آج سانحہ اے پی ایس کے شہدائے کی پانچویں برسی منائی جارہی ہے۔


ای پیپر