وزیر اعظم عمران خان کو بحرین کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوا زدیا گیا
16 دسمبر 2019 (19:21) 2019-12-16

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کو بحرین کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوا زدیا گیا ،بحرین پہنچنے پر عمران خان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان بحرین پہنچنے پر ولی عہد سلمان بن حمد بن عیسی الخلیفہ نے استقبال کیا ، وزیر اعظم نے بحرین کے قومی دن کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی،وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد سلمان بن حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے الغدیبیہ محل میں ملاقات کی، وزیراعظم کو الغدیبیہ محل پہنچنے پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

شاہ بحرین نے وزیراعظم عمران خان کو بحرین کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ  شاہ حماد آرڈر آف رنیسانسٗ عطا کیا، وزیر اعظم عالمی مہاجرین فورم میں شرکت کے لیے کل جنیوا جائیں گے۔


ای پیپر