لاہور :جنا ح ایکسپریس حادثہ کا شکار
16 دسمبر 2019 (17:21) 2019-12-16

لاہور : لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہونے والی ٹرین جناح ایکسپریس کی ریلوے کالونی کے قریب3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔ ترجمان ریلویز نے بھی حادثے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ جناح ایکسپریس کی اکانومی کلاس کی بوگی نمبر 4،5 اور 6 پٹری سے اتریں۔

لاہور آنے اور جانے والی ٹرینوں کو آس پاس کے اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق حادثے کے باعث کوئی نقصان نہیں ہوا ۔


ای پیپر