خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ
16 اگست 2019 (20:20) 2019-08-16

پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کرنے اور قبائلی ارکان کو نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف ذرائع کے مطابق قبائلی اضلاع کے نو منتخب ارکان میں سے دو کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  دو مشیر اور معاون خصوصی کی تقرری بھی زیرغور ہے جس پروزیر اعلی خیبرپختونخوا اور پارٹی قیادت کے درمیان مشاورت جاری ہے۔

نئے وزرا ءکو وزیراعلی کے پاس موجود 17محکموں سے قلم دان حوالے کئے جائیں گے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سفارشات کے بعد وزراءاور مشیروں کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے۔


ای پیپر