سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
16 اگست 2019 (18:51) 2019-08-16

کراچی :ڈالر کے بعد سونے کی قیمتیں تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 16ڈالر فی اونس کے اضافہ سے پاکستان میں سونے کی قیمت 88ہزار 300روپے فی تولہ ہوگئی ۔

آل پاکستان صراف ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت16 ڈالر فی اونس اضافہ سے 1514 ڈالر فی اونس کی سطح تک بڑھ چکی ہے جس کے نتیجے میں پاکساتن کی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں950 روپے فی تولہ اور815 روپے فی دس گرام کااضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق قیمتوں میں اضافہ کے بعد نئی قیمتیں88 ہزار300 روپے فی تولہ اور75 ہزار703 روپے فی دس گرام کے ریکارڈ سطح تک بلند ہوگئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافہ عالمی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ کی وجہ ہے جبکہ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قیمت میں کوئی نمایاں ردوبدل نہیں ہوا ہے۔


ای پیپر