فائل فوٹو

انٹر بینک میں ڈالر 41 پیسے مہنگا ہوگیا
16 اگست 2019 (14:06) 2019-08-16

کراچی: عید ختم ہوتے ہی ڈالر کی قیمتوں کو پر لگ گئے، آج چھٹیوں کے بعد کاروبار کا آغاز ہوا تو ساتھ ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں 36 پیسے اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 158 روپے 90 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے بھی کچھ اچھی خبریں نہیں آ رہی ہیں کیونکہ کاروبار کے آغاز میں ہی شدید مندی کا رجحان پیدا ہو گیا ہے۔ کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 29 ہزار 429 پوائنٹس کی سطح پر تھا، تاہم چند ہی لمحوں کے بعد اس میں مندی کا رجحان پیدا ہوا جو کہ آہستہ آہستہ بڑھتا چلا گیا، اس وقت 100 انڈیکس 368 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 29 ہزار 60 پوانٹس کی سطح پر آگیا ہے۔


ای پیپر