Source : Yahoo

وزیراعظم کے امیدوارپر (ن)لیگ کو تحفظات سے آگاہ کردیا تھا‘ خورشید شاہ
16 اگست 2018 (18:46) 2018-08-16

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے (ن)لیگ کو وزارتِ عظمی کے امیدوار پر اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا تھا۔

جمعرات کے روز اسلام آبادمیں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کو وزیراعظم کے امیدوار پر اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا تھاکہ (ن)لیگ نے امیدوار نہ بدلا تو پیپلز پارٹی اپنا فیصلہ کرے گی۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے مقف بدلاہے اس کا جواب وہ دے سکتے ہیں، پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ کو ہماری مشاورت سے نامزد تو نہیں کیا، کسی جماعت کو حق دیتے ہیں تو یہ نہیں کہتے فلاں کونامزد کریں فلاں کونہیں، امیدوار کو نامزد کرنا جماعت کی اپنی صوابدید تھی۔ان کا کہنا تھا کہ وزارت عظمی کے امیدوار کی نامزدگی مسلم لیگ (ن)کی صوابدید تھی، اعتراض یہ نظر آتا ہے کہ زرداری صاحب کی کچھ مجبوریاں ہیں، آصف زرداری کوئی رعایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں توہمیں اعتراض نہیں۔


ای پیپر