Source : Yahoo

نئی بات اخبار کی خبر درست نکلی ،ن لیگ میں بغاوت کھل کر سامنے آگئی
16 اگست 2018 (17:13) 2018-08-16

لاہور پنجاب اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب نے ن لیگ میںبغاوت کا پول کھول دیا،پنجاب ن لیگ کے ہاتھ سے نکل گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے امیدواروں کی تعداد 162 ہے لیکن سپیکر کے انتخاب میں ن لیگ کے امیدوار چوہدری اقبال کو 147 ووٹ ملے جبکہ دوسری جانب کے تحریک انصاف کے اراکین کی تعداد 186 تھی تاہم پرویز الہیٰ کو 201 ووٹ کاسٹ کیے گئے یعنی ن لیگ کے 15 اراکین نے مخالف امیدوار کو ووٹ دیاہے۔واضح رہے کہ سپیکر کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی میں 359 ووٹ کاسٹ کیے گئے جبکہ ایک ووٹ مسترد بھی ہوا۔

چوہدری پرویز الٰہی سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب لیکن حمزہ شہباز اور خواجہ سعد رفیق کی ایوان میں پریشانی کی حالت میں بیٹھے نظر آئے ،پنجاب اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار چودھری پرویز الٰہی کی کامیابی پر ن لیگ کے ارکان نے شدید احتجاج کیا اور پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کیخلاف شدید نعرہ بازی کی۔اس ناکامی پر ن لیگ کی مرکزی قیادت شدید پریشانی کا شکار ہو گئی ہے ۔

دوسری طرف نومنتخب سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اس ایوان کو افہام و تفہیم سے چلاﺅں گا ،شور کا جواب کارکردگی سے دیں گے ،کارکردگی میں زمین آسمان کا فرق ہو گا۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ اللہ کی مدد کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں ہے ،میں عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، میں ایوان کو اچھے طریقے سے چلاﺅں گا ،اعتماد کا اظہار کرنے والے اراکین کا شکریہ ادا کرتاہوں۔


ای پیپر