نیب نے منی لانڈرنگ کے الزام میں میاں منشا کو طلب کرلیا
16 اگست 2018 (16:49) 2018-08-16

لاہور:95 ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے معروف بزنس مین میاں منشا کو کل طلب کرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو( نیب ) نے 95 ملین ڈالر منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لئے میاں منشا کو آج ( جمعہ کو ) طلب کیا جہاں نیب کی 3 رکنی ٹیم میاں منشا سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرے گی۔ میاں منشا کے خلاف پاکستان ورکر پارٹی کے فاروق سلہریا نے درخواست دی تھی، نیب فاروق سلہریا کو الیکشن سے قبل طلب کرکے بیان ریکارڈ کرچکا ہے۔

میاں منشا نے 95 ملین ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کیے، ایم سی بی بینک، نشاط گروپ، ڈی جی خان سیمنٹ میاں منشا کی ملکیت ہیں جبکہ آدم جی انشورنس اور نشاط پاورکمپنیاں بھی میاں منشا کی ملکیت ہیں۔خیال رہے میاں منشانواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔دوسری جانب ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ سے متعلق اپنی رپورٹ تیار کرلی جسے پیر کے روز سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔


ای پیپر