سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی طرف سے اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے کا اعلان
16 اگست 2018 (15:03) 2018-08-16

اسلام آباد : جمہوری اداروں کے استحکام کے معاملے پر نومنتخب سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر جلد تمام حکومت اپوزیشن رہنماؤں کو اکٹھا کریں گے۔ پارلیمانی کارروائی کو خوش اسلوبی سے جمہوری انداز میں چلانے کے لئے مشاورت کی جائے گی۔


سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ گذشتہ روز اس بارے میں بعض سرکردہ اراکین قومی اسمبلی سے مشاورت بھی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سیاسی اور جمہوری قوتوں میں قومی معاملات پر ہم آہنگی کے لئے کام شروع کر دیا ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے بعض سرکردہ اراکین قومی اسمبلی کو اعتماد میں لیا ہے۔


ان ارکان کے مشورے سے حکومت اپوزیشن کا جلد اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ حکومت سازی کا ضروری مرحلہ مکمل ہونے پر سپیکر قومی اسمبلی پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس طلب کریں گے۔ پارلیمانی کارروائی کو پرامن اور جمہوری انداز میں چلانے کے لئے تمام جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔ ساری سیاسی جماعتوں کو سپیکر قومی اسمبلی کو مدعو کریں گے۔


ای پیپر