فوٹوبشکریہ فیس بک

پاکستان تحریک انصاف نے ڈاکٹر عمران علی شاہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی
16 اگست 2018 (11:41) 2018-08-16

کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے ڈاکٹر عمران علی شاہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی، ممبر قومی اسمبلی نجیب ہارون کے مطابق معاملے کی سنجیدگی دیکھتے ہوئے ان کو ایک ماہ کے لئے معطل کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عمران علی شاہ نے کہا کہ ڈسپلنری کمیٹی معاملات کو دیکھ رہی ہے۔ سڑک پر عام شہری کو پیٹنے کے معاملہ کا فیصلہ کمیٹی کرے گی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی عمران علی شاہ کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے شہری نے انہیں معاف کر دیا تھا۔

تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی رات گئے اس شہری کے گھر پہنچے جسے انہوں نے دن دیہاڑے سڑک پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد پی ٹی آئی نے ان کے اس اقدام پر نوٹس لیا۔

 


ای پیپر