social media ban in pakistan-2021
16 اپریل 2021 (19:43) 2021-04-16

 اسلام آباد:وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مذہبی جماعت کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد احتجاج کا منصوبہ بنایا گیا تھا، سوشل میڈیا کی بندش کے ذریعے ملک میں دہشت گردی اور انتشار پھیلانے والوں کو شکست دی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ دہشت گردی اور انتشار پھیلانے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے، تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دے دیا ہے، ان کے پاسپورٹ بلاک اور بنک اکائونٹس بند کریں گے۔

 شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کچھ گھنٹوں کے لیے سوشل میڈیا بند کرنے پر معذرت خواہ ہوں۔

 واضح رہے کہ جمعہ کے دن وزارت داخلہ نے صبح 11بجے سے 3بجے تک سوشل میڈیا سائٹس عارضی طور پر بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس کے بعد ٹویٹر، فیس بک،  واٹس ایپ، یوٹیوب اور انسٹاگرام پر پابندی لگادی گئی تھی،وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا سائٹس بلاک کرنے کے لیے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن  اتھارٹی کے نام مراسلہ جاری کیا تھا۔


ای پیپر