بل گیٹس کا کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مزید 150 ملین ڈالر کا اعلان
16 اپریل 2020 (18:10) 2020-04-16

واشنگٹن: دی بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن نے کورونا سے نمٹنے کے لیے مزید 150 ملین ڈالر امداد کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس کی فائونڈیشن نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مزید امداد دینے کا اعلان کیا۔میلنڈا گیٹس نے کہا کہ یہ رقم کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری اور دیگر ضروریات پر خرچ کی جائے گی۔عالمی ادارہ صحت ہی کورونا جیسی وبا سے نمٹ سکتی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کی امداد بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے شدید مذمت کی تھی۔دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بل گیٹس نے 7 بہترین ویکسینز کے لیے فیکٹریوں کی تعمیر پر اربوں ڈالرز خرچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔


ای پیپر