کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 20 لاکھ 91 ہزار سے تجاوز کر گئی
16 اپریل 2020 (15:37) 2020-04-16

نیویارک: دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 20 لاکھ 91 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے، جبکہ 1 لاکھ 35 ہزار 229 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کرونا وائرس امریکا میں 28 ہزار 554 افراد کی جان لے چکا ہے، 6 لاکھ 44 ہزار سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔ اٹلی میں 21 ہزار 645، اسپین میں 18 ہزار 812، فرانس میں 17 ہزار 167 اور برطانیہ میں 12 ہزار 868 افراد جانیں گنوا چکے ہیں۔

آج بیلجیئم سے 417 اموات رپورٹ ہوئیں ، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 857 ہوگئی ہے۔ ترکی میں کرونا وائرس کے 4 ہزار 821 نئے کیسوں کے اضافے کے ساتھ تعداد 70 ہزار تک پہنچ گئی۔

24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید 115 افراد لقمہ اجل بن گئے، ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 518 تک جا پہنچی ہے۔ دنیا بھر میں 5 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد کرونا وائرس کیخلاف جنگ جیت کر صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔


ای پیپر