امريکا کرونا وائرس کے بحران کی شدت سے گزر چکا ہے: صدر ٹرمپ
16 اپریل 2020 (14:36) 2020-04-16

نیویارک: امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ملک ميں اقتصادی سرگرميوں کی بحالی ممکن بنانے کے ليے آج ايک منصوبہ پيش کر رہے ہيں۔

پريس بريفنگ ميں ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کيا ہے کہ امريکا کرونا وائرس کے بحران کی شدت سے گزر چکا ہے۔ ٹرمپ نے بتايا کہ انہوں نے چند صنعتوں ميں کام شروع کرنے کے حوالے سے قوائد و ضوابط طے کيے ہيں۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ کم متاثرہ رياستيں آہستہ آہستہ يکم مئی سے پابندياں ختم کر سکتی ہيں۔ ٹرمپ کے دعوے کے برعکس ، پچھلے چوبيس گھنٹوں کے دوران امريکا ميں پچیس سو سے زائد اموات ريکارڈ کی گئيں۔


ای پیپر