Image Source : File Photo

عجب کرپشن کی غضب کہانی ,کتنے میں ڈیل ہو گئی ؟
16 اپریل 2019 (20:10) 2019-04-16

لاہور :نیب کو اب تک کی سب سے بڑی کامیابی مل گئی ،جی ہاں نیب نے پنجاب کے ایک بڑے بیور و کریٹ سے حیران کن طور پر 1ارب روپے حاصل کر لیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سابقہ پنجاب حکومت کی بنائی گئی 56کمپنیوں میں ہونے والے لوٹ مار کا پیسہ واپس آنا شروع ہو گیا ہے جس کے مطابق نیب لاہور نے پنجاب حکومت کے کرپٹ افسر اکرام نوید سے پلی بارگین کر کے 1 ارب روپے قومی خزانے میں واپس جمع کرا دیئے ہیں۔

نیب دستاویزات کے مطابق اکرام نوید نے اپنی سروس کے دوران پنجاب پاور کمپنی، ایرا اور پی ایچ اے میں 97کروڑ 75 لاکھ80 ہزارروپے کی کرپشن کی،نیب دستاویزات کے مطابق اکرام نوید نے شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف کو 13 کروڑ 19 لاکھ 37 ہزارروپے حکومتی خزانے سے دیئے۔ واقع 122 کنال زرعی زمین جسکی مالیت 20 کروڑ 50 لاکھ روپے، لاہور کینٹ میں 106 کنال کی زرعی زمین جس کی مارکیٹ ویلیو 18 کروڑ 50 لاکھ ہے پنجاب حکومت کے خزانے میں جمع کرائی گئی ہے،ماڈل ٹاون میں 11 کنال کی رہائشی زمین ،غالب مارکیٹ لاہور میں واقع لگڑری اپارٹمنٹ، لبرٹی لاہور میں موجود 6 قیمتی اپارٹمنٹس ،حفیظ سنٹر گلبرگ میں موجود 2 دکانیں،مری میں موجود 1 کروڑ کی پراپرٹی بھی حکومت پنجاب کے حوالے کر دی گئی۔

اکرام نوید نے 40 سے زائد جائیدادیں بیٹے فجر اکرام، احسن اکرام اور بیوی سمینہ اکرام کے نام کر رکھی تھیں جن کی مالیت اربوں روپے ہے۔


ای پیپر