Image Source: File Photo

کرپشن کی ہوشربا تفصیلات جلد سامنے آئیں گی،فواد چوہدری
16 اپریل 2019 (18:32) 2019-04-16

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہاﺅسنگ اسکیم کا افتتاح کر رہے ہیں، دہشت گردی کے واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، کابینہ نے سی ٹی ڈی کو منی لانڈرنگ معاملات دیکھنے کا ناختیار دیا ہے، کابینہ اجلاس میں ایمنسٹی سکیم کی منظوری نہیں دی جا سکی، کابینہ ارکان ایمنسی سکیم کا شق وار جائزہ لینا چاہتے ہیں، بھتہ خوری کیس میں بانی ایم کیو ایم کو واپس لانا ضروری ہے، کرپشن کی ہوشربا تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔

حکومت نے پاکستان پینل کوڈ میں ترمیم کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی کو منی لانڈرنگ روکنے کے اختیارات دے دیے گئے، تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پاکستان پینل کوڈ میں ترمیم لائی جا رہی ہے تاکہ ہم اپنے ڈاکو چور دوسرے ملکوں سے واپس لائیں۔ ہمارے قانون میں سزائے موت کے باعث بہت سے ملک ہمارے قیدی واپس نہیں کرتے۔

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں کوئٹہ کے شہداءکےلئے فاتحہ خوانی کی گئی، کریک ڈاﺅن کی وجہ سے دہشت گردی میں کمی ہوئی ہے، دہشت گردی کے واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، نیشنل ایکشن پلان کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے، سول و عسکری قیادت اور قوم نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے متفق ہے، اثاثہ جات کی ڈیکلیریشن کے حوالے سے آئندہ روز مزید بات ہو گی، کابینہ منی لانڈرنگ کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

منی لانڈرنگ کے حوالے سے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، ماضی کے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک اقتصادی بحران کا شکار ہوا ہے، ماضی میں شریف خاندان نے کرپشن کی انتہاءکی، حسن نواز ،حسین نواز اور اسحاق ڈار عدالتوں کا سامنا نہیں کر رہے، کابینہ اجلاس میں ایمنسٹی سکیم کی منظوری نہیں دی جاسکی، کابینہ ارکان ایمنسٹی سکیم کا شق وار جائزہ لینا چاہتے ہیں، شریف خاندان کے 95فیصد اثاثہ جات کی ڈیکلیریشن ٹی ٹی بیسڈ ہے، ہل میٹلز کے اکاﺅنٹ سے ایک ارب 82کروڑ روپے نواز شریف کو منتقل ہوئے، ماضی کی حکومتوں کے کابینہ ارکان بھی میگا سکینڈلز میں ملوث تھے۔

مسلم لیگ(ن) کے کچھ ارکان نے بیرون ملک اقامہ حاصل کئے، ماضی کی حکومتوں کی بدعنوانی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، پیپلز پارٹی کے دور حکومت سے قبل سٹیل ملز نقصان میں نہیں تھی، دنیا کے 6 بڑے سرمایہ کاروں نے سٹیل ملز میں سرمایہ کاری کی پیش کش کی ہے، سٹیل ملز کی پیداواری صلاحیت کو مزید بڑھایا جائے گا، یہ خیال رکھا جائے گا کہ سٹیل ملز کے ملازمین کے مفادات کو ٹھیس نہ پہنچے، نوکریاں پر بھرتی کےلئے ایم این اے کے کوٹے ختم کر دیئے ہیں، وزیراعظم بدھ کو نیا گھر ہاﺅسنگ اسکیم شروع کرنے جا رہے ہیں، آڈیٹر جنرل آفس کی استعداد کار بڑھانے کےلئے بھی تجاویز زیر غور ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے عامر محمود کی مدت ملازمت میں 3ماہ کی توسیع کی گئی ہے، وزیراعظم ہاﺅسنگ سکیم کے تحت پہلے مرحلے میں ایک لاکھ35ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے، کابینہ نے سی ٹی ڈی کو منی لانڈرنگ معاملات دیکھنے کا اختیار منظور کیا ہے، ابھی تک جو بھی مقدمات تھے وہ گزشتہ حکومتوں میں بنائے گئے، اب ہماری حکومت کی تحقیقات سامنے آئیں گی، کرتارپور کو ریڈور پر کلچرسینٹرل بنایا جائے گا، کابینہ میں کوئی تبدیلی نہیں ہورہی، سب لوگ اپنا کام کر رہے ہیں، کابینہ میں تبدیلی کرنا ہو گی تو وزیراعظم کریں گے، حکومت نئی آگئی اب نظام کی تبدیلی کی کوشش کررہے ہیں جو اصل کامیابی ہو گی، بھتہ خوری کیس میں متحدہ کے قائد الطاف حسین کو ملک واپس لانا ضروری ہے، حسن، حسین نواز اور اسحاق ڈار کی واپسی بھی ضروری ہے۔


ای پیپر