Photo Scroll.in

انتخابات جیتنے کیلئے مودی نے جعلی ابھی نندن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی
16 اپریل 2019 (16:04) 2019-04-16

نیو دہلی: مودی سرکار کا دوبارہ اقتدار کے حصول کیلئے نیا ڈرامہ، بی جے پی کی حمایت کرتا جعلی ابھی نندن سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

مودی سرکار، انتخابات جیتنے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار۔ سوشل میڈیا پر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی تصویر وائرل کر دی جس کے مطابق بھارتی پائلٹ نے بی جے پی کی حمایت کی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کو ووٹ بھی دیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے مودی کے جھوٹ کا پول کھول دیا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ تصویر گجرات کی ہے، جہاں ابھی ووٹنگ نہیں ہوئی۔ بھارتی ائیر فورس نے بھی تصویر کو جعلی قرار دے دیا۔


ای پیپر