فوٹو بشکریہ فیس بک

سعودی خواتین کے ساتھ غیر ملکی شہری کام نہیں کرسکتے
16 اپریل 2019 (15:45) 2019-04-16

مکہ مکرمہ: وزارت محنت وسماجی بہبود آبادی نے فاسٹ فوڈ کے مرکز میں سعودی خواتین کے ساتھ غیر ملکیوں کو ملازم رکھنے پر 40 ہزار ریا جرمانہ عائد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ فوڈ کمپنی کے سینٹر میں وزارت صحت نے سعودی خواتین کے ساتھ غیر ملکیوں کو ملازم رکھنے پر بھاری جرمانہ عائد کیا۔ وزارت محنت کے ترجمان خالد اباالخیل کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق سعودی خواتین کو ملازمت فراہم کرنے سے قبل اس امر کی یقین دہانی کرائی جانی ضروری ہے تاکہ سعودی خواتین یکسو ہو کر کام کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی خواتین کے ساتھ غیر ملکی شہری کسی بھی صورت کام نہیں کر سکتے، ایسا کرنے پر مالک کو بھاری جرمانہ بھگتنا پڑ سکتا ہے۔


ای پیپر