فوٹو بشکریہ فیس بک

پشاور کے علاقے حیات آباد میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن مکمل: آئی ایس پی آر
16 اپریل 2019 (14:58) 2019-04-16

پشاور کے علاقے حیات آباد میں دہشتگردوں کیخلاف 17 گھنٹے سے جاری آپریشن مکمل ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج، خیبرپختونخوا پولیس نے حیات آباد پشاور میں آپریشن کیا۔ آپریشن دہشتگردوں کے مشتبہ ٹھکانے پر کیا گیا، آپریشن گزشتہ رات حیات آباد فیز 7 میں مشتبہ ٹھکانے پر کیا گیا۔

دوران آپریشن 5 دہشتگرد مارے گئے، دہشتگردوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی قمر عالم شہید ہوئے، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک افسر اور جوان زخمی بھی ہوا۔

فورسز نے ہلاک دہشتگردوں کی لاشیں باہر نکال لیں، دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔


ای پیپر