فوٹو بشکریہ ۔۔۔ عرب نیوز

پیٹرول کی قیمت بڑھنے کے بعد الاونس میں اضافہ: حساب المواطن سعودی عرب
16 اپریل 2019 (13:04) 2019-04-16

ریاض: سعودی عرب نے پٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا ، متعدد خلیجی ممالک کے بعد سعودی عرب نے بھی تیل کے نرخناموں کا جائزہ لیکر اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی آرامکو کمپنی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتوار سے پٹرول 91 کی قیمت 1۔44 ریال فی لیٹر ہوگی۔ اسی طرح پٹرول 95 کی قیمت دو اعشاریہ دس لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

قبل ازیں پٹرول قیمتیں کم تھیں، تاہم بین الااقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتیوں ممیں کمی بیشی کی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب وزارت پیٹرولیم کی جانب سے قیمتیں بڑھائے جانے کے بعد سرکاری ملازمین سمیت شہریوں کے الاؤنسز میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔

ماہانہ الاؤنس دینے والے ادارے " حساب المواطن " کے ترجمان سلطان القحطانی نے کہا ہے کہ سعودی شہریوں کا اس ماہ دیئے جانے والے الاونس میں اضافہ کردیا گیا ہے۔


ای پیپر