فوٹو بشکریہ فیس بک

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی
16 اپریل 2019 (10:34) 2019-04-16

لاہور: پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور اندرون سندھ میں تیز آندھی کے ساتھ طوفانی بارش، کئی مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

پنجاب میں ملتان، خانیوال، حاصل پور اور دنیاپور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری، لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈیرہ غازی خان، لودھراں، وہاڑی، ساہیوال سمیت دیگر شہروں میں تیزآندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش بھی ہوئی۔

اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا، بلوچستان اور اندرون سندھ میں بھی تیز آندھی کے ساتھ بعض علاقوں میں طوفانی بارش، کراچی میں گرد آلود ہواؤں سے تباہی، جبکہ حیدرآباد، میرپور خاص میں آندھی کا طوفان آیا۔

لاہور میں تیز آندھی سے ہر طرف گردو غبار پھیل گیا، جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔


ای پیپر