فوٹو بشکریہ پی سی بی آفیشل ٹوئٹر

ورلڈ کپ کا بڑا امتحان، 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان 18 اپریل کو ہو گا
16 اپریل 2019 (10:03) 2019-04-16

لاہور: ورلڈ کپ کا بڑا امتحان، نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں 23 کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل ہوگئے، ناکام ہونیوالے پلیئرز کو ایک اور موقع دیا جائے گا۔

ولڈ کپ سے پہلے فٹنس کا معائنہ ، ٹیسٹ میں محمد رضوان سب کو پیچھے چھوڑ گئے۔ شان مسعود اور حسن علی دوسرے نمبر پر رہے، کپتان سرفراز اور محمد عامر کے بعد شعیب ملک، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، فہیم اشرف، عثمان شنواری اور دیگر بھی کامیاب ہوگئے۔

عماد وسیم، محمد حسنین، عابد علی اور یاسر شاہ کو دوسرا موقع دیا جائیگا۔ عالمی کپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان 18 اپریل کو ہو گا۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ سے قبل ایک ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے پاکستانی ٹیم 23 اپریل کو روانہ ہو گی۔


ای پیپر