Photo Credit : Facebook

چند سیکنڈز کی ایک اور ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
16 اپریل 2018 (21:55)

ممبئی:بھارتی منظر کی عکس بندی کرتے ہوئے سٹائل سے مشہور ہونے والی پریا پرکاش چاہنے والوں کی آنکھ کا تار ا بن گئی۔ویڈیوز بھی ایسی جو چند سیکنڈ ز میں ہی آپ کو دیوانہ بنا لے ،کچھ عرصہ قبل ایک کے بعد ایک ویڈیوز نے پریا پرکاش کوشہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا ۔یہی وجہ تھی کہ گوگل سرچ پر سب سے زیادہ سر چ کی جانے والی اداکارہ سنی لیون کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔

چند سیکنڈز کی ویڈیو میں اپنے منفرد انداز کا جلوہ دکھا کر انٹرنیٹ پر چھا جانے والی بھارتی لڑکی پریا پرکاش نے سوشل میڈ یا پر دھوم مچا دی تھی، دوسری ویڈیو نے بھی سوشل میڈ یا پر دھوم مچا دی ۔لوگوں نے پریا پرکاش کو اتنا تلا ش کرنے کی کوشش کی کہ گوگل پر پریا پرکاش معروف بھارتی اداکارہ سنی لیون کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکارہ بن گئی۔

اداکارہ کو کئی معروف برانڈز نے آفرز کیں، اسی سلسلے میں پریا پرکاش کی ایک چاکلیٹ کمپنی کیلئے بنائی گئی کمرشل نے بھی سامنے آتے ہی مقبولیت کے ریکارڈ بنانے شروع کر دئیے ہیں۔ یہ کمرشل 6 زبانوں میں ریلیز کی گئی ہے۔اس ویڈیو کو ابتک ڈیڑھ لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔


ای پیپر