Photo Credit : Facebook

شعبان کا چاند نظر نہیں آیا ،شب برا¿ت یکم مئی کو گی
16 اپریل 2018 (21:33) 2018-04-16

کراچی: ملک کے کسی بھی حصے میں شعبان کا چاند نظر نہ آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد یکم شعبان المعظم 18 اپریل بروز بدھ کو ہوگی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا۔اجلاس میں ملک کے کسی بھی حصے سے شعبان کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔

اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے چاند نہ نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم شعبان 18 اپریل بروز بدھ کو ہوگی جب کہ شب برات یکم مئی، منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو ہوگی۔


ای پیپر